لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 364 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق   لاہور میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں ، لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا، صرف میو ہسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید :

قومی -