فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ،شیخ رشید

 فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل ...
 فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی، حکومت کاپاو¿ں معاشی بارودی سرنگوں پرہے ،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی، اپنے لیے سیاسی قبرکھودےگی ،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے ،اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دےگا۔