پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب سے زائد کے فنڈزمنظور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں 3ترقیاتی سکیموں کے لیے 3ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کر لیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق بی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، جن منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ، ان میں جناح کرکٹ سٹیڈیم سیالکوٹ، خانیوال میں لاہور موڑ تا کبیر والا بیلٹڈ روڈ کی تعمیر اور راولپنڈی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا قیام ہے ۔
رپور ٹ کے مطابق جناح کرکٹ سٹیڈیم سیالکوٹ کی بحالی کیلئے ایک ارب 96کروڑ 20لاکھ روپے ، خانیوال میں لاہور موڑ تا کبیر والا بیلٹڈ روڈ کی بحالی کیلئے 76کروڑ 689لاکھ روپے ، راولپنڈی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کیلئے ایک ارب 12کروڑ 21لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔