مقدمات کے اندراج کا معاملہ، حلیم عادل شیخ ذاتی حیثیت میں سندھ ہائیکورٹ میں طلب

مقدمات کے اندراج کا معاملہ، حلیم عادل شیخ ذاتی حیثیت میں سندھ ہائیکورٹ میں ...
مقدمات کے اندراج کا معاملہ، حلیم عادل شیخ ذاتی حیثیت میں سندھ ہائیکورٹ میں طلب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے مقدمات کے اندراج کے معاملے میں حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات کے اندراج کے معاملے پرتحقیقات کیلئے نئی درخواست دائر کردی،عدالت نے استفسار کیا حلیم عادل شیخ نے پہلے بھی اسی نوعیت کی درخواست دائر کر رکھی ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گھر پر چھاپوں کے بعد حلیم عادل شیخ کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی ، حلیم عادل شیخ اسلام آباد میں ہیں، عدالت جب حکم دے گی پیش ہوں گے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 6 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے زیرسماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -