انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روپے کی قدرمیں بہتریی کے بعد تنزلی دیکھی گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ڈالر 223 روپے 86 پیسے کا فروخت ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے آغاز پر روپے کی قدرمیں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی  گئی تھی ، لیکن اب پھر سے ڈالر نے  پرواز بڑھنا شروع کر دی ہے ،دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان  دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی  آئی ہے جس کے بعد ہنڈرا نڈیکس 41ہزار 698 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

مزید :

قومی -بزنس -