سارہ انعام قتل کیس ، مرکزی ملزم کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائرکردی

سارہ انعام قتل کیس ، مرکزی ملزم کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست ...
سارہ انعام قتل کیس ، مرکزی ملزم کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائرکردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنوازا میر کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کردی،درخواست میں فرد جرم عائد کرنے سے پہلے کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
سیشن جج عطا ربانی نے ثمینہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جب پراسیکیوشن کا کیس ان کیخلاف نہیں تو کیس سے ڈسچارج کریں ۔