سیلاب متاثرہ شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی

سیلاب متاثرہ شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری ...
سیلاب متاثرہ شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث ملیریا کی وباء نے سر اٹھا لیا ہے ، لیکن بے سرو سامانی کی حالت میں  کھلے آسمان تلے اپنے دن رات گزارنے والے سندھ ، بلوچستان اور پنجاب  سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین  کو ڈینگی وبا ءسے بچانے کیلے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا ءکے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے، بھارت سے پاکستان کے لیے مچھردانیوں کی خریداری گلوبل فنڈکوکرنی ہے، مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این اوسی دے چکی۔

حکام کے مطابق بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6  سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں جب کہ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طورپربھی اچھی اورمعیاری مچھردانیاں بناسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -