پنجاب میں اِن ہاﺅس تبدیلی کا ٹاسک آصف زرداری کو دے دیاگیا 

پنجاب میں اِن ہاﺅس تبدیلی کا ٹاسک آصف زرداری کو دے دیاگیا 
پنجاب میں اِن ہاﺅس تبدیلی کا ٹاسک آصف زرداری کو دے دیاگیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اِن ہاﺅس تبدیلی کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کو دےدیاگیا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومتی ذرئع کاکہناہے کہ پنجاب میں گورنر راج کے بجائے ان ہاﺅس تبدیلی زیادہ مضبوط آپشن ہے، ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیاجاے گا،ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحاد اعتماد کاووٹ نہ لے سکا تو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ ہوگا ،ذرائع کامزید کہناہے کہ ق لیگ کے 6 ارکان کی چودھری شجاعت کیمپ میں واپسی گیم چینجربن سکتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -