قصور میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

قصور میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
قصور میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک)  پتوکی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کانسٹیبل وسیم شہزاد لاہور میں بطور ڈرائیور ایم ٹی برانچ میں تعینات تھا، مقتول ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واپس اپنے گاؤں ’’جاگو والا چک‘‘ جا رہا تھا کہ پتوکی تحصیل کچہری کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا صدر پتوکی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔