توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ ، اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا

توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ ، اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا ...
توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ ، اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے میں سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔

تحریری جواب میں کہاگیا ہے کہ آرٹیکل 204 اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کااختیاردیتا ہے ، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ،الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کااختیار استعمال نہیں کر سکتا۔

جواب میں کہاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10آئین سے متصادم ہے ،جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اپیل مسترد کی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -