جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے، تصویر وائرل

جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے ...
جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے، تصویر وائرل
سورس: Twitter

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکاہے اور پاکستان کو چھ وکٹوں پر 167 رنز درکار ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ گزشتہ روز کھیل کے چوتھے روز جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بھی سٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے میچ دیکھا جبکہ اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عبداللہ شفیق 6 اور بابراعظم 4 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں گیند لگنے کی وجہ سےریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ 

مزید :

کھیل -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -