سیالکوٹ ایئرپورٹ کو آج سے پروازوں کیلئے بند کردیا گیا
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ ایئرپورٹ کو آج سے پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کو آج سے 15 روز کیلئے بند کردیاگیا، ایئرپورٹ حکام کہناہے کہ رن وے کی مرمت کے باعث 20دسمبر تک فلائٹ آپریشن بند رہے گا،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔