اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
 اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
سورس: @instagram/official_mayaali

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور خانہ  کعبہ پہنچ کر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر عمرہ کی ادائیگی اور مسجد الحرام کی تصاویراور ویڈیو شیئر کی ہے ۔مایا علی کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ  کے نزدیک کھڑے  دیکھا جا سکتا ہے ،جبکہ ویڈیو میں خانہ کعبہ میں طواف کے روح پرور مناظر کو دکھایا گیا ہے.اداکارہ نے  تصویر کےکیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "بے شک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بُلا لے۔میں ہر بار اس مقدس مقام پر آنے کے بعد الفاظ میں اپنی کیفیت اور احساس بیان کرنے سے قاصر ہوں ، اور  ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں"۔اداکارہ کو عمرہ ادائیگی پر اُن کے ساتھیوں اور مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں کے لیے بھی درخواست کی۔  

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بھی عمرہ ادا کرچکے ہیں،انہوں نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔

مزید :

تفریح -