عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا ؟ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے بتا دیا 

عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا ؟ چوہدری شجاعت حسین کے ...
عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا ؟ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے بتا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کا ساتھ دینا (ق )لیگ کا اندرونی فیصلہ تھا، پی ڈی ایم چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلیٰ نہ بناتے۔

نجی ٹی وی" جیونیوز "کے مطابق چوہدری سالک حسین کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد فیصلہ لیا تھا ، فیصلے کے تحت پرویز الٰہی کو پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ کیلئے منتخب کرنا تھا ، پی ڈی ایم پرویز الٰہی کو نامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلیٰ نہ بناتے ، چوہدری شجاعت نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا کہاتھا ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی" دنیا نیوز "نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب میں ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے آصف زرداری کو ٹاسک سونپ دیا گیاہے ، ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی ، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ ہو گا، (ق) لیگ کے6ارکان کی چوہدری شجاعت کے کیمپ میں واپسی گیم چینجر بن سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -