اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری  دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری  دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری  دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری  دے دی  ہے ، جاری اعلامیے کے مطابق روس سے ساڑھے 4لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق روسی کمپنی نے 372ڈالر فی میٹرک ٹن گندم کی پیشکش کی تھی ، جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظور کر لیا ہے ،  روس سے درآمد کی جانے والی گندم گوادر پورٹ پر منگوائی جائے گی ، جو کہ فروری اور مارچ میں پاکستان پہنچے گی ، جس کے بعد پاسکو ترسیلی نظام کے ذریعے گوادر سے گندم صوبوں کو پہنچائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -