سکھر ,حیدر آباد موٹروے کرپشن سکینڈل میں ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد ملوث، نجی ٹی وی کا دعویٰ

سکھر ,حیدر آباد موٹروے کرپشن سکینڈل میں ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد ملوث، نجی ٹی ...
سکھر ,حیدر آباد موٹروے کرپشن سکینڈل میں ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد ملوث، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکھر حیدر آباد موٹروے کرپشن سکینڈل  کی ابتدائی تحقیقات سامنے آئی ہیں ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی  کے مطابق نوشہرو فیرو ز منصوبے میں 2ارب 28کروڑ  روپے کی خوردبرد کی گئی ، جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد ملوث پائے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ نوشہرو فیروز کرپشن سکینڈل میں پرائیویٹ افراد بھی شامل ہیں،  ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد سندھ حکومت نے   نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )حکام کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے بعد مقدمہ بھی درج کر  لیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -