بھارتی گلوکارہ کے ساتھ سٹیج پر "پسوڑی "گانےکے سُر سے سُر ملاتی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکارہ کے ساتھ سٹیج پر "پسوڑی "گانےکے سُر سے سُر ملاتی ننھی بچی کی ...
بھارتی گلوکارہ کے ساتھ سٹیج پر
سورس: @instagram/pakistan_showbiz123

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  کوک سٹوڈیو  سیزن 14 کے مشہور گانے"پسوڑی" کی دھوم  بین الاقوامی کنسرٹس میں بھی سنائی دی جانے لگی،جہاں بھارتی گلوکارہ آستھا گل ننھی بچی کے ساتھ "پسوڑی" گانے  پر  سُر سے سُر ملاتی نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر  وائرل ہونے والی ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکارہ آستھا گل سٹیج پر موجود ہے جن کے ساتھ ایک 3 سالہ چھوٹی  بچی بھی ہے۔  ننھی بچی گلوکارہ کے ساتھ پاکستان کے مشہور گانے "پسوڑی"پر سُر سے سُر ملا رہی ہے، جس پر کنسرٹ کے شرکا کی جانب سے  بھی شور مچا کر سراہا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو ناصرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ اس ویڈیو پر صارفین  دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے  بھی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا " پسوڑی" گا کر سب کے دل جیت لیے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزید :

تفریح -