پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق )کی قیادت میں پھر رابطہ 

پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق )کی قیادت میں پھر ...
پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق )کی قیادت میں پھر رابطہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق )کی قیادت  میں  ایک بار پھررابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل ودیگر سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فواد چودھری زمان پارک پہنچے،جہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے فواد چودھری کی ملاقات ہوئی، فوادچودھری نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔