منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرمیں تکرار 

منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم ...
منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرمیں تکرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)منگلا ڈیم کے یونٹ5 اور 6 کے تجدید کاری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس میں تکرار ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے بولنے کی کوشش کی ،وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنے کے کلمات کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرکچھ کہنے لگے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ذرا بیٹھ جائیں پلیز!
سردار تنویر الیاس کے دوبارہ بولنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آپ سے بات کریں گے !
وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر وزیراعظم آزادکشمیر پھربول پڑے،بار بار خطاب میں مداخلت پر وزیراعظم شہباز شریف غصے میں آگئے۔
شہبازشریف تاکید کرتے رہے کہ وزیراعظم صاحب بیٹھیں آپ سے بات کریں گے ۔