کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا معاملہ ، ناظم الامور وطن واپس پہنچ گئے

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا معاملہ ، ناظم الامور وطن واپس پہنچ گئے
کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا معاملہ ، ناظم الامور وطن واپس پہنچ گئے

  

  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی  سفارتخانے پر حملے کے بعد ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی مشاورت اور دیگر کاموں کے لئے وزارت خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں،  آئندہ کچھ دنوں میں کابل واپس روانہ ہو جائیں گے، واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر  2 دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ خود تو محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

حملے میں پاکستانی ناظم الامور کے سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگی تھیں، بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا تھا،دریں اثنا حکومت پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تحقیقات اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں ہفتے کے روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب واقع ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپہ مار کارروائی میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا جس سے متعلق بتایا گیا کہ وہ پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا ملزم ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -