الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی ...
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان فعال ہوگیا اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کردیا اور برطرفی کا یہ کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

مزید :

قومی -