”حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہوں “شاہد آفریدی نے وجہ بھی بتا دی 

”حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہوں “شاہد آفریدی نے وجہ بھی بتا ...
”حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہوں “شاہد آفریدی نے وجہ بھی بتا دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ وہ حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی پچ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرزکو اس پچ پر بہت جان لگانا پڑے گی، اس پچ پر بولر جان لگائے بغیر بولنگ کرہی نہیں سکتا۔شاہد آفریدی نے ٹیسٹ سکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حسنین کو ورلڈکپ میں چانس نہیں ملا تو اسے ٹیسٹ کھلانا چاہیے تھا،ٹیسٹ ٹیم میں پہلا حق محمد حسنین کا تھا اس کے بعد محمد علی کا تھا کیوں کہ اس کے پاس پیس تھا جس کی وجہ سے آپ کو وکٹ مل سکتی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں حارث رو¿ف کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ 

مزید :

کھیل -