اعجاز چوہدری نے پرویز الہٰی کے بیانیے کو پی ٹی آئی مخالف قرار دے دیا

اعجاز چوہدری نے پرویز الہٰی کے بیانیے کو پی ٹی آئی مخالف قرار دے دیا
اعجاز چوہدری نے پرویز الہٰی کے بیانیے کو پی ٹی آئی مخالف قرار دے دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔

اپنے بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں۔  ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں۔

مزید :

قومی -