شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ سپاہی ناصر خان شہید ہو گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز ، شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔