وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منطوری دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی ۔ منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کا فوری اطلاق ہوگا۔
خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو نیا آرمی چیف تعینات کیا تھا ، پاک فوج کی جانب سے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے
وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف تعینات کیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے 6 سینئر ترین جرنیلوں کے نام بھجوائے گئے تھے جن میں لیفٹیننٹ جرنل عاصم منیر کا نام سر فہرست تھا ، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا ، سنیارٹی لسٹ میں تیسرا نام جنرل اظہر عباس کا تھا جبکہ چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور پانچویں نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تھے ۔ فہرست میں سب سے آخر میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام تھا۔
فور سٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پانچویں نمبر پر تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام چھٹے نمبر پر شامل تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فہرست میں پہلے نمبرپر موجود سید عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف تعینات کیا۔