فضائی سفرمیں کھانے کیلئے کیا کچھ ساتھ رکھنا چاہیے؟ سابق ایئرہوسٹس نے مفید مشورے دیدیئے

فضائی سفرمیں کھانے کیلئے کیا کچھ ساتھ رکھنا چاہیے؟ سابق ایئرہوسٹس نے مفید ...
فضائی سفرمیں کھانے کیلئے کیا کچھ ساتھ رکھنا چاہیے؟ سابق ایئرہوسٹس نے مفید مشورے دیدیئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے لیے پیکنگ کرتے وقت کھانے کے لیے کیا کچھ ساتھ رکھنا چاہیے؟ ایک سابق ایئرہوسٹس نے اس حوالے سے مسافروں کو کچھ مفید مشورے  دیئے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق برطانیہ کی اس سابق ایئرہوسٹس کا نام کیٹ کیملانی ہے جو ڈیلٹا ایئرلائنز کے ساتھ چھ سال تک وابستہ رہی۔

کیٹ نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ آپ کو پیکنگ کے لیے ایسا بیگ لینا چاہیے جس میں بہت سے خانے ہوں۔ بالخصوص کھانا پیک کرنے کے لیے اس میں جگہ موجود ہونی چاہیے۔کھانے کی چیزیں اصل حالت میں بیگ میں ڈالنے کی بجائے پرانے کنٹینرز گھر میں سنبھال کر رکھیں اور پھل اور سبزیاں وغیرہ کاٹ کر ان میں ڈال کر بیگ میں رکھیں۔

کیٹ کا کہنا تھا کہ ”میں پھل اور سبزیوں کے ساتھ پانی کی بوتل یا انسولیٹڈ کپ لازمی پیک کرتی ہوں۔ میں چھوٹے چھوٹے پروٹین بال بناتی ہوں اور انہیں ساتھ لیجاتی ہوں تاکہ بوقت ضرورت کھا سکوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -