دولہا نے شادی کی تقریب میں پہلی ملاقات کا ایسا حال بیان کر دیا کہ دلہن شرم سے پانی پانی ہو گئی

دولہا نے شادی کی تقریب میں پہلی ملاقات کا ایسا حال بیان کر دیا کہ دلہن شرم سے ...
دولہا نے شادی کی تقریب میں پہلی ملاقات کا ایسا حال بیان کر دیا کہ دلہن شرم سے پانی پانی ہو گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں اپنی دلہن کے ساتھ پہلی ملاقات کا کچھ ایسا حال بیان کر دیا کہ دلہن شرم سے پانی پانی ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق آئیان یونگ نامی اس دولہا نے اپنی کیٹی نامی دلہن کے متعلق بتایاکہ وہ بلا کی باتونی ہے اور پہلی ملاقات پر ہی وہ اس قدر بولتی رہی کہ مجھے بولنے کا موقع ہی نہیں دیا تھا۔

آئیان نے بتایا کہ ”ہماری پہلی ملاقات اچانک ہوئی تھی اور کیٹی یوں بولتی چلی گئی جیسے ہم سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ حتیٰ کہ جانے سے پہلے کیٹی نے خود ہی کہہ دیا کہ ’آپ میرا فون نمبر کیوں نہیں لے لیتے، تاکہ ہم دوبارہ بھی مل سکیں۔‘ اپنے دولہا کے منہ سے یہ باتیں سن کر دلہن اپنی سیٹ پر بیٹھی بل کھاتی رہی اور خفت سے سر نیہوڑائے مسکراتی رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -