پاکستانی فلم سٹار کا 4 سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

پاکستانی فلم سٹار کا 4 سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق
پاکستانی فلم سٹار کا 4 سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فلم سٹار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اداکار نے  فیس بک پر اپنے چار سالہ بیٹے زاویار شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی ۔ انہوں نے لکھا   'میرے تمام بیٹوں میں سے یہ سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو'۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ببرک شاہ کے چار سالہ بیٹے کا انتقال پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کے باعث ہوا۔

مزید :

تفریح -