اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا، شکست کے بعد محمد رضوان کابیان

اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا، شکست کے بعد محمد رضوان ...
اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا، شکست کے بعد محمد رضوان کابیان

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا انگلینڈ ایسی ہی دلیرانہ کرکٹ کھیلے گا۔راولپنڈی میں" جیو نیوز" سے خصوصی گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ایسا ٹارگٹ ملنے کے بعد ہدف کی طرف جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا۔

 انگلینڈ نے جو دلیرانہ فیصلہ کیا، میں نے آج تک ایسا نہیں دیکھا، مہمان ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کی مستحق تھی۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سازگار نہیں تھی، دراصل پچ ایسی تھی ہی نہیں کہ جس سے کسی کو سپورٹ مل سکتی۔ میں ایسی پچ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لائق نہیں سمجھتا، اُمید کرتے ہیں پچیں سیریز میں مختلف ہوں گی۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے طریقے سےکھیلنے کی کوشش کی لیکن انگلینڈ بہادری سے میچ لے گیا، پاکستان کے پاس ابھی بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔

مزید :

کھیل -