کراچی ،لانڈھی میں  7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنیوالے ملزم کی ڈی این اے سے شناخت

کراچی ،لانڈھی میں  7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنیوالے ملزم کی ڈی این اے سے ...
کراچی ،لانڈھی میں  7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنیوالے ملزم کی ڈی این اے سے شناخت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے لانڈھی میں  7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت ہو گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے کے نمونے بھیجے گئے تھے ، مرکزی ملزم کی شناخت کاکا منے کے نام سے ہوئی جس کا ڈی این اے مفروری کے باعث حاصل نہیں کیا جا سکا البتہ  ملزم کی شناخت اس کے بھائی اور بیٹے کے ڈی این اے سیمپلز سے ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی کی لیب نے جدید سائنسی طریقوں سے کام کیا اور دو دن میں نتیجہ میچ کر دیا ۔ 

خیال رہے کہ  مسلم آباد سے اغواء ہونے والی بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی ، بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ  بچی کے سر اور جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -