شہباز شریف کو تنویر الیاس اور کشمیریوں سے معذرت کرنی چاہیے، سردار عتیق

شہباز شریف کو تنویر الیاس اور کشمیریوں سے معذرت کرنی چاہیے، سردار عتیق
شہباز شریف کو تنویر الیاس اور کشمیریوں سے معذرت کرنی چاہیے، سردار عتیق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی تکرار پر  سربراہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان  نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم حکومت دانستہ آزاد کشمیر کے وقار کو مجروح کرنا چاہتی ہے۔   آزاد کشمیر میں ہونے والے کسی پروگرام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو گفتگو کا موقع نہ دینا ناقابل فہم ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  اہلیان میرپور نے پاکستان کو روشن کرنے کے لئے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں اور گھر بار دو مرتبہ پانی کی نذر کیا ہے،  شہباز شریف کا کشمیریوں کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنا اور متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کو نظر انداز کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

سردار عتیق خان  کا کہنا تھا کہ پی ڈیم ایم حکومت مسئلہ کشمیر ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر سے بھی دستبرداری اختیار کرتی جاری ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو اپنی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس، اہلیان میرپور اور متاثرین منگلا ڈیم سے معذرت کرنی چاہیے۔

مزید :

قومی -