ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹریٹر صرف چند روز کیلئے آئے گا ، سعید غنی نے واضح کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹریٹر صرف چند روز کیلئے آئے گا ، سعید غنی نے ...
ایم کیو ایم پاکستان کا ایڈمنسٹریٹر صرف چند روز کیلئے آئے گا ، سعید غنی نے واضح کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر  سعید غنی نے واضح کر دیا کہ ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر کراچی صرف چند روز کیلئے ہی آئے گا،  15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد شہر کا نظام میئر کراچی ہی چلائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی معاہدہ یا مک مکا نہیں ہوا ، اگلا ایڈمنسٹریٹر کراچی ایم کیو ایم کی مشاورت کے بعد ہی آئے گا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ مرتضیٰ وہاب نے بہت کام کیا ہے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم سے میئر کراچی مزید بااختیار ہوگا۔  ادھر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو ان پر اعتراض ہے ، جس کسی کے پاس بھی ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ہوگا اس پر اعتراض کیا جاتا رہے گا ، سندھ حکومت کے کہنے تک کام کرنے کو تیار ہوں۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -