سردار ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

سردار ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ
سردار ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو ای سی ایل کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے ،  ایاز صادق کو کمیٹی کے ارکان میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے ، سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ  کی سمری کی منظوری دی گئی ۔

ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی میں نوید قمر ، اسد محمود  اور مریم اورنگزیب بھی بطور ارکان شامل ہیں۔ 

مزید :

قومی -