شمالی کوریا نے فوجی مشق کے دوران توپ خانے کے 100 سے زائد گولے فائر کردیئے

شمالی کوریا نے فوجی مشق کے دوران توپ خانے کے 100 سے زائد گولے فائر کردیئے
شمالی کوریا نے فوجی مشق کے دوران توپ خانے کے 100 سے زائد گولے فائر کردیئے

  

سول (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے پیر کے روز اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں سے سمندر میں توپ خانے کے تقریباً 130  گولے فائر کیے۔  جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ گولے  مشترکہ سرحد کے قریب بظاہر تازہ ترین  فوجی مشق  کے دوران داغے گئے۔ کچھ گولے سمندری سرحد کے قریب بفر زون میں گرے جس کے بارے میں سول  نے کہا کہ یہ 2018 کے کوریائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ ان  کی فوج نے فائرنگ پر شمالی کوریا  کو متعدد انتباہی پیغامات بھیجے تھے۔ شمالی کوریا نے فوری طور پر توپ خانے کے فائر کی اطلاع نہیں دی۔

مزید :

بین الاقوامی -