ہارٹ اٹیک کی پیشگی اطلاع دینے والا سافٹ ویئر تیار

ہارٹ اٹیک کی پیشگی اطلاع دینے والا سافٹ ویئر تیار
ہارٹ اٹیک کی پیشگی اطلاع دینے والا سافٹ ویئر تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین نے ایسا جدید سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جو دل کے دورے کی پیش گوئی کر سکتا ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سافٹ ویئر  کا الگورتھم دل اور سینے کے ہزاروں ایکس رے کا ڈیٹا بیس پڑھ کر فیصلہ کرتا ہے ،یہ نہ صرف دل کے دورے بلکہ فالج کے خطرے سے بھی آگاہ کرتا ہے ، امریکہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کینسر نے اس کی طبی آزمائش بھی کی ہے جس میں  11 ہزار 430 مریضوں کے ایکسرے شامل تھے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مریضوں کی اکثریت دل کے دورے کے کنارے پر کھڑی تھی جنہیں اسٹیٹن تھراپی سے گزارا گیا ، جس سے دل کے دورے کے خطرات کو ٹالا جا سکتا ہے ، ان مریضون کے سیکرے  نئے مریضوں کے ایکسرے سے  موازنہ کئے گئے  اور اسی بنیاد پر سافٹ ویئر نے دل کے دورے کے خطرے سے خبردار کیا۔