جمیل فاروقی اور اقرار الحسن میں تکرار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر دو اینکرز اقرار الحسن اور جمیل فاروقی میں تکرار ہوگئی۔ جمیل فاروقی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ یہی تصویر اقرار الحسن نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے تنقیدی انداز میں کہا کہ اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہےتو بہتر ہے کہ ہتھیار ڈال دیے جائیں۔
جے گل ایتھوں تک پہنچ گئی اے تے ہتھیار سُٹ دیو ???? pic.twitter.com/luSVj31J9q
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) December 5, 2022
اقرا الحسن کی تنقید کے جواب میں جمیل فاروقی نے کہا "حسد اور جلن کے بامِ عروج پر کچھ احمق اپنے پاگل پن کا "اقرار" کررہے ہیں ، بھیا کینیا گئے ہی تھے تو کسی اچھے ماہر نفسیات سے بھی مل آتے، اِدھر والوں نے تو ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں۔"
حسد اور جلن کے بامِ عروج پر کچھ احمق اپنے پاگل پن کا "اقرار" کررہے ہیں ، بھیا کینیا گئے ہی تھے تو کسی اچھے ماہر نفسیات سے بھی مل آتے اِدھر والوں نے تو ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) December 5, 2022