شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گرنے والا تیندوا مر گیا

شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گرنے والا تیندوا مر گیا
شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گرنے والا تیندوا مر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مر گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو مانسہرہ کے قریبی وائلڈ لائف اسٹیشن پہنچایا گیا تھا۔ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو زخم زیادہ آئے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مرنے والا تیندوا نر تھا جو نایاب نسل کا تھا۔