پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب دھماکا

پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب دھماکا
پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اورسکول کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا،جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، دھماکا روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں  کی شناخت شاکر، احمد ضیا، جاوید، احسان اللہ، سعد، نیامت اور یوسف کے ناموں سے ہوئی۔