ماں کی لاش 1 سال تک گھر میں رکھنے والی 2بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا

ماں کی لاش 1 سال تک گھر میں رکھنے والی 2بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا
ماں کی لاش 1 سال تک گھر میں رکھنے والی 2بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ماں کی لاش کو  1سال تک گھر میں رکھنے والی 2بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سال تک اپنی مردہ ماں کی لاش کو گھر میں رکھنے والی 2بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ریاست اترپردیش کے شہر ورانسی کی رہائشی 2بہنیں 1 سال سے اپنی مردہ والدہ کی لاش کے ساتھ گھر میں رہ رہی تھیں.

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی گزشتہ سال دسمبر میں موت ہو گئی تھی لیکن ان کی بیٹیوں نے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو گھر کے 1 کمرے میں بند کر کے رکھ دیا تاہم 1 سال بعد واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں بہنوں کا بھانڈا پھوٹا.پولیس نے بتایا کہ 52سالہ اوشا ترپاٹھی نامی خاتون طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئیں تھیں، خاتون کا شوہر 2 سال قبل گھر چھوڑ کر جا چکا تھا اور اپنی بیوی کی موت کے بعد بھی گھر نہیں آیا تھا جبکہ ان کی2 بیٹیوں 27سالہ پلوی ترپاٹھی اور 18سالہ ویشوک ترپاٹھی نے اپنی ماں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو کمرے میں رکھ کر تالا لگا دیا تھا.

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں گزشتہ 1 ہفتے سے گھر سے باہر نہیں گئی تھیں اور مستقل طور پر دروازہ بند ہونے کی وجہ سے پڑوسیوں کو شک ہوا اور انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن جب وہ نہ کھلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پڑوسیوں کی اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پولیس نے اسے توڑا اور پھر تلاشی کے دوران کمرے کا دروازہ بھی توڑا اور اندر داخل ہوئے تو لاش پڑی ہوئی تھی، دونوں بہنیں بھی ایک ہی کمرے میں بیٹھی پائی گئیں، پولیس نے دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔