مبینہ غیر شرعی نکاح کیس:سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھےاور دونوں  کمرے  میں چلے جاتے تھے،گواہ محمد لطیف کا عدالت میں بیان 

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس:سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے ...
مبینہ غیر شرعی نکاح کیس:سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھےاور دونوں  کمرے  میں چلے جاتے تھے،گواہ محمد لطیف کا عدالت میں بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے اور دونوں  کمرے  میں چلے جاتے تھے،میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مبینہ غیرشرعی نکاح کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار وکیل رضوان عباسی اور گواہ محمد لطیف بھی عدالت میں پیش ہوئے،گواہ محمد لطیف خاور مانیکا کے گھریلو ملازم رہےہیں۔

گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کیساتھ کمرے  میں چلے جاتے تھے،میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے،مجھے بشریٰ بی بی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ۔

محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کرایا۔