لباس تبدیل کرلیں، ثناء جاوید کے ایک ہی لباس پہننے پر ناظرین سیخ پا ہوگئے

لباس تبدیل کرلیں، ثناء جاوید کے ایک ہی لباس پہننے پر ناظرین سیخ پا ہوگئے
لباس تبدیل کرلیں، ثناء جاوید کے ایک ہی لباس پہننے پر ناظرین سیخ پا ہوگئے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف  اداکارہ ثنا ءجاوید اپنے حالیہ نشر ہونے والے ڈرامے میں جامنی لباس پہننے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔  ڈرامے کی مرکزی اداکارہ ثنا ءجاوید سوشل میڈیا پر شدید مضحکہ خیز ٹرولنگ کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جنہوں نے اب تک نشر ہونے والی تقریباً سب ہی اقساط میں ایک ہی جوڑا پہن رکھا ہے۔ ثناءکا یہ لباس مداحوں کو پریشان کر گیا اور وہ اس بات پر حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ مداح ثناء کے آٹھویں قسط سے پہنے گئے ایک ہی لباس سے اکتا چکے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ مطالبات بھی سامنے آئے ہیں کہ ثنا ءکا لباس فوری تبدیل کروایا جائے۔ ایک صارف نے لکھا کہ حد ہے 15 اقساط ہوگئیں پھر بھی آپ کا  لباس تبدیل نہیں ہوا۔

مزید :

تفریح -