لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی)لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا،گروہ کا انکشاف اے کیٹگری کے اشتہاری کی گرفتاری کے دوران ہوا جس کا گردہ نکلا ہوا تھا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ڈونرز کا بندوبست کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیاجنہوں نے 90 شہریوں کے گردے نکلوانے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں گروہ نوکری کے لیے میڈیکل کروانے کا جھانسہ دیتا اور اسلام آباد لیجا کر گردہ نکال لیا جاتا،گروہ میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔