مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا کیس ؛ ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور 

مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا کیس ؛ ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت ...
مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا کیس ؛ ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) کا آفس جلانے کے کیس میں ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی،عدالت نے ملزم رفاقت انجم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی، عدالت نے 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔