بیرون ملک مقیم مخیر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ہیڈ مرالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد, دور دراز سے شہری پہنچ گئے

بیرون ملک مقیم مخیر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ہیڈ مرالہ میں فری میڈیکل ...
بیرون ملک مقیم مخیر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ہیڈ مرالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد, دور دراز سے شہری پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(طاہر منیر طاہر)  خورشید میڈیکل  اینڈ کارڈیک سینٹر لاہور کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے رضاکارانہ بنیادوں پر لاہور شہر سے باہر نکل کر دو دراز کے علاقوں میں مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ابتدا مدینہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ  ملک سردار علی میموریل دوسرے  فری میڈیکل  کیمپ سے کی، کیمپ کے دوران لاہور کے ممتاز ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر أسیہ پروین  گائناکالوجسٹ، آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر حوریہ وقاص اور ماہر امراض دل ڈاکٹر مکرم محمود  نے 250 مریضوں کا  مفت معائنہ کیا-

مریضوں کے ضروری فری ٹیسٹ  کیے گئے جبکہ  سرپرست مدینہ ٹرسٹ ملک رفیق حسین اعوان أف قطر کی طرف سے مستحق مریضوں میں  مفت ادویات بھی   تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران چئیرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا, جنرل سیکرٹری مدینہ ٹرسٹ عفیرہ یونس مرزا, ٹرسٹی وقاص بن یونس , چیف ایگزیکٹو  خورشید میڈیکل سینٹر اینڈ کارڈیک سینٹر لاہور محمد یونس , مسز محمد یونس , عبدالرحمن یونس اور  کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ  بطور خاص موجود تھے۔

کیمپ سے استفادہ کرنے والے ایک مریض عارف محمود کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو ایسے کیمپ لگا کر مستحقین کی اسی طرح مدد کرنی چاہیے جس طرح  مدینہ ٹرسٹ  خورشید میڈیکل اینڈ کارڈیک سینٹر لاھور نے ملک سردار علی میموریل دوسرے فری میڈیکل کیمپ لگا کر کی ہے۔