سونے کی فی تولہ قیمت میں اب تک کی سب سے بڑ ی کمی ہو گئی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں اب تک کی سب سے بڑ ی کمی ہو گئی 
سونے کی فی تولہ قیمت میں اب تک کی سب سے بڑ ی کمی ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیرات کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ17 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ، 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 539 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

مزید :

بزنس -