لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف دائر درخواست پرسینئر پولیس افسر  کو پیش ہونے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف دائر ...
لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف دائر درخواست پرسینئر پولیس افسر  کو پیش ہونے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران اے ایس آئی کے پیش ہونے پر برہم ہو گئی اور سینئر پولیس افسر کو دوپہر 2بجے پیش ہونے کا حکم  دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کررکھی ہے،رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کررہی ہے،سی ٹی او نے بیان دیا تھا کہ کم عمر  ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں نہیں ڈالا جائے گا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کئے جارہے ہیں،بچوں کے ابھی شناختی کارڈ بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے،جن بچوں کا نام سی آر او میں شامل کیاگیا اسے خارج کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اے ایس آئی کے پیش ہونے پر برہمی کااظہار کیا،عدالت نے سینئر پولیس افسر کو دوپہر 2بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔