یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں دورانِ اجلاس سموک بم پھینکے، آگ لگا دی گئی

یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں دورانِ اجلاس سموک بم پھینکے، آگ لگا دی گئی
یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں دورانِ اجلاس سموک بم پھینکے، آگ لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ترانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک البانیہ کی پارلیمنٹ میں دورانِ اجلاس سموک بم پھینک دیئے گئے جس کے دوران ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق البانیہ کی پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے سموک بم چلا دیئے، اس دوران اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم کی جانب بڑھنے کی کوشش بھی کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

اجلاس کے دوران بعض اراکین نے  ایوان میں آگ بھی لگا دی جسے بعد ازاں سٹاف نے بجھا دیا۔