یکم جنوری سے لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے  کرنے کا فیصلہ 

یکم جنوری سے لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے  کرنے کا فیصلہ 
یکم جنوری سے لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے  کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی جس کا  اطلاق یکم جنوری سےہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ میں کیا گیاکہ یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے،یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کی دی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔