موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے: شہباز شریف

موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے: شہباز ...
موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباشریف سے بلوچستان کے پارٹی صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی تنظیم امور اور عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس دوران انتخابات کے دوران سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شہبازشریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا۔ بلوچستان مستقبل کی معاشی ترقی کا محور ہو گا۔ 

ملاقات میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ 

مزید :

قومی -