سرفرازاحمد اور محمد رضوان میں سے کس کو کھلایا جائے گا ؟ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتا دیا 

سرفرازاحمد اور محمد رضوان میں سے کس کو کھلایا جائے گا ؟ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان ...
سرفرازاحمد اور محمد رضوان میں سے کس کو کھلایا جائے گا ؟ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے جبکہ عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے ،بابراعظم نمبر چار پر کھیلیں گے ۔

کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعودکا کہناتھا کہ ہم یہاں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے، ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہو گی، باولرز بیس وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ سڈنی میں گیند ریورس سوینگ ہوتا ہے اس لیے ہم وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں، جبکہ خرم شہزاد اور امیر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں ، ہمارے پاس باولنگ میں بہت اچھے آپشنز موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر دنیا ئے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں ، یہ سیریز ان کیلئے ایک جذباتی سیریز ہو گی لہذا ہم کوشش کریں گے کہ آخری سیریز میں وارنر کیلئے مختلف چیلنجز لائیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان  اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 25 دسمبر سے میبرن میں اور تیسرا میچ 3 جنوری کو سڈنی میں شیڈول ہے ۔

مزید :

کھیل -